بسم الله الرحمن الرحيم

اَلْحَمْدُ لِله رَبِّ الْعَالَمِيْن،وَالصَّلاۃ وَالسَّلام عَلَی النَّبِیِّ الْکَرِيم وَعَلیٰ آله وَاَصْحَابه اَجْمَعِيْن۔

دینی معلومات پر مشتمل ۲۵۰ سوالات وجوابات

کھانے سے پہلے کیا کہنا چاہئے ؟ جواب : بسم اللہ ۔۔۔۔
کھانے کے بعد کیا کہنا چاہئے ؟ جواب : الحمد للہ۔۔۔۔
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم  کا نام لکھنے یا پڑھنے یا سننے پر ہمیں کیا کہنا چاہئے ؟ جواب: صلی اللہ علیہ وسلم۔
نبی یا رسول کا نام لکھنے یا پڑھنے یا سننے پر ہمیں کیا کہنا چاہئے ؟ جواب : علیہ السلام ۔
کسی صحابی کا نام لکھنے یا پڑھنے یا سننے پر ہمیں کیا کہنا چاہئے؟ جواب: رضی اللہ عنہ۔
دنیا کے سب سے آخری نبی اور رسول کا نام کیا ہے ؟ جواب: حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم  ۔
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے والد کا نام کیا ہے ؟ جواب: آپ صلی اللہ علیہ وسلم  کے والد کا نام عبد اللہ ہے۔
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی والدہ کا نام کیا ہے ؟ جواب: آپ صلی اللہ علیہ وسلم  کی والدہ کا نام آمنہ ہے۔
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے دادا کا نام کیا ہے؟ جواب: آپ صلی اللہ علیہ وسلم  کے دادا کا نام عبد المطلب ہے۔
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم   کہاں پیدا ہوئے ؟ جواب: آپ صلی اللہ علیہ وسلم  مکہ مکرمہ میں پیدا ہوئے ۔
جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم  کی والدہ کا انتقال ہوا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم  کی عمر کتنی تھی ؟ جواب: آپ صلی اللہ علیہ وسلم  کی عمر ۶ سا ل کی تھی ۔
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم   کہاں مدفون ہیں ؟ جواب: مدینہ منورہ میں ۔
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم   پر پہلی وحی کہاں نازل ہوئی ؟ جواب: غار حراء میں ۔
جب پہلی مرتبہ وحی نازل ہوئی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم  کی عمر کتنی تھی ؟ جواب: آپ صلی اللہ علیہ وسلم  کی عمر ۴۰ سال تھی ۔
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے چچا کا نام بتائیے جو آپکے رضاعی بھائی بھی تھے ؟جواب: حضرت حمزہ رضی اللہ عنہ۔
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے دو چچا کے نام بتائیے جو اسلام لائے تھے ؟ جواب: حضرت حمزہ اور حضرت عباس رضی اللہ عنہما۔
حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا سے شادی کے وقت آپ صلی اللہ علیہ وسلم   کی عمر کتنی تھی ؟ جواب: ۲۵ سال ۔
شادی کے وقت حضرت خدیجہؓ حضور صلی اللہ علیہ وسلم  سے کتنے سال بڑی تھیں ؟ جواب: حضرت خدیجہؓ حضور سے ۱۵سال بڑی تھیں۔
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم   کی پہلی بیوی کا نام بتائیے ؟ جواب: حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا۔
بی بی حلیمہ سعدیہ کون تھیں ؟ جواب: حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم   کو دودھ پلانے والی دایہ ۔
ہجرت کے موقع پر حضور صلی اللہ علیہ وسلم   نے کس غار میں پناہ لی؟ جواب: غار ثور میں ۔
سورج، چاند، ستارے اور زمین و آسمان کس نے بنائے؟ جواب: اللہ تعالیٰ نے۔
رمضان میں اذانِ فجر سے قبل جو کھاتے پیتے ہیں، اسے کیا کہتے ہیں؟ جواب: سحری۔
رمضان میں غروبِ آفتاب کے بعد جو کھاتے پیتے ہیں، اسے کیا کہتے ہیں؟ جواب: افطار۔
طلوعِ فجر سے غروبِ آفتاب تک کھانے، پینے وغیرہ سے رکنے کو کیا کہتے ہیں؟جواب: روزہ۔
جو قرآن کریم کو مکمل حفظ کرلیتا ہے، اسے کیا کہتے ہیں؟ جواب: حافظِ قرآن۔
کونسے مہینے میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم  کی پیدائش ہوئی؟ جواب: ربیع الاول کے مہینہ میں۔
کونسے مہینے میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم  کی وفات ہوئی؟ جواب: ربیع الاول کے مہینہ میں۔
ہمارے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم   کا سب سے بڑا معجزہ کیا ہے؟ جواب: قرآن کریم۔
جنت کے کتنے دروازے ہیں؟ جواب: ۸۔
جہنم کے کتنے دروازے ہیں؟ جواب: ۷۔
جنت کے داروغہ کا نام بتائیے؟ جواب: رضوان۔
جہنم کے داروغہ کا نام بتائیے؟ جواب: مالک۔
قرآن کریم میں سب سے زیادہ کس حکم کی تاکید آئی ہے؟ جواب: نماز ۔
غار حراء وغار ثور کہاں واقع ہیں ؟ جواب: مکہ مکرمہ میں ۔
کس سورت کو السبع المثانی بھی کہا جاتا ہے؟ جواب: سورۂ الفاتحہ۔
آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی پیدائش کس سن عیسوی میں ہوئی تھی؟ جواب: آپ صلی اللہ علیہ وسلم   کی پیدائش ۵۷۱ میں ہوئی تھی ۔
مہر نبوت حضور صلی اللہ علیہ وسلم  کے جسم کے کس حصہ میں تھی ؟ جواب: دونوں کندھوں کے درمیان ۔
اگر کوئی حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو نہ مانے تو وہ کیسا ہے ؟ جواب: جو حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم   کو نہ مانے وہ کافر ہے ۔
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم   نے انبیاء کرام کی امامت کہاں کی تھی ؟ جواب: بیت المقدس ( مسجد اقصی میں )۔
حضرت آدم علیہ السلام کو اللہ تعالیٰ نے کس چیز سے پیدا کیا ؟ جواب: مٹی سے ۔
اس دنیا اور ساری کائنات کا خالق اور مالک کون ہے ؟ جواب: اللہ تعالیٰ ۔
بڑے (مردوں) میں سب سے پہلے اسلام قبول کرنے والے کا نام بتائیے ؟ جواب : حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ ۔
بچوں میں سب سے پہلے اسلام قبول کرنے والے کا نام بتائیے ؟ جواب: حضرت علی رضی اللہ عنہ ۔
خواتین میں سب سے پہلے اسلام لانے والی خاتون کا نام بتائیے؟ جواب: حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا ۔
حضرت خدیجہؓ کی وفات کے وقت حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم   کی عمر کتنی تھی؟ جواب: ۵۰ سال۔
کھانا کس ہاتھ سے کھانا چاہئے؟ جواب: دائیں ہاتھ سے۔
کس ماہ کے روزہ رکھنا فرض ہے؟ جواب: ماہ رمضان کے۔
عید الفطر کی نماز کس تاریخ کو پڑھی جاتی ہے؟ جواب: ۱ شوال کو۔
عید الاضحی کی نماز کس تاریخ کو پڑھی جاتی ہے؟ جواب: ۱۰ ذی الحجہ کو۔
عرفات کے میدان میں حاجی کب جمع ہوتے ہیں؟ جواب: ۹ ذی الحجہ کو۔
جانوروں کی قربانی کب کی جاتی ہے، عید الفطر یا عید الاضحی کے موقع پر؟ جواب: عید الاضحی کے موقع پر۔
ہفتہ کے کن دنوں میں نفلی روزہ رکھنے کی خصوصی فضیلت ہے؟ جواب: پیر اور جمعرات ۔
شوال کے مہینہ میں کتنے روزہ رکھنے کی خصوصی فضیلت ہے؟ جواب: ۶ روزے۔
اسلام کی سب سے پہلی مسجد کا نام بتائیے ؟ جواب: مسجد قبا ۔
دنیا کی سب سے پہلی مسجد کا نام بتائیے ؟ جواب: مسجد حرام۔
مسجد حرام میں نماز پڑھنے کا ثواب کتنی نمازوں کا ہے؟ جواب: ایک لاکھ۔
دنیا کی دوسری مسجد کا نام بتائیے ؟ جواب: مسجد اقصیٰ (قبلہ اول)۔
منکر نکیر کون ہیں ؟ جواب: مُردوں سے قبر میں سوال کرنے والے فرشتے ۔
حضرت جبرئیل علیہ السلام کی ذمہ داری بیان کیجئے ؟ جواب : اللہ تعالیٰ کے حکم سے وحی نازل کرنا ۔
حضرت اسرافیل علیہ السلام کی کیا ذمہ داری ہے ؟ جواب : صور پھونکنا . ( قیامت کے دن صور پھوکیں گے) ۔
حضرت عزرائیل علیہ السلام کی کیا ذمہ داری ہے ؟ ج : روح قبض کرنا( موت کے وقت روح قبض کرتے ہیں) ۔
روح اللہ کس نبی کو کہا جاتا ہے ؟ جواب: حضرت عیسیٰ علیہ السلام کو ۔
کلیم اللہ کس نبی کو کہا جاتا ہے ؟ جواب : حضرت موسیٰ علیہ السلام کو۔
ذبیح اللہ کس نبی کو کہا جاتا ہے ؟ جواب : حضرت اسماعیل علیہ السلام کو ۔
خلیل اللہ کس نبی کو کہا جاتا ہے ؟ جواب : حضرت ابراہیم علیہ السلام کو۔
روح الامین کون ہیں ؟ جواب : حضرت جبرئیل علیہ السلام۔
مدینہ منورہ کا پرانا نام بتائیے ؟ جواب : یثرب۔
مسجد اقصیٰ کہاں واقع ہے ؟ جواب : بیت المقدس میں ۔
مسلمانوں کا قبلہ کہاں ہے ؟ جواب : مکہ مکرمہ میں ۔
مسلمانوں کا قبلہ اول کس کے قبضہ میں ہے ؟ جواب : یہودیوں کے قبضہ میں ہے (مسجد اقصیٰ )۔
ابو جہل کو کس نے قتل کیا تھا ؟ جواب : معاذ اور معوذ ( دو نو عمر لڑکوں )نے۔
تمہارے مذہب کا کیا نام ہے ؟ جواب : اسلام۔
قرآن کریم کا دل کس سورہ کو کہا جاتا ہے ؟ جواب : سورۂ یسن کو ۔
دن رات میں کتنے وقت کی نماز فرض ہے؟ جواب: پانچ وقت کی۔
پانچ فرض نمازوں کے نام بتائے؟ جواب: فجر، ظہر، عصر، مغرب اور عشاء۔
پانچ فرض نمازوں میں فرض رکعتوں کی کل تعداد کتنی ہے؟ جواب: ۱۷ رکعت۔
نمازِ فجر میں کتنی رکعت فرض ہیں؟ جواب: ۲ رکعت۔
نمازِ ظہر میں کتنی رکعت فرض ہیں؟ جواب: ۴ رکعت۔
نمازِ عصر میں کتنی رکعت فرض ہیں؟ جواب: ۴ رکعت۔
نمازِ مغرب میں کتنی رکعت فرض ہیں؟ جواب: ۳ رکعت۔
نمازِ عشاء میں کتنی رکعت فرض ہیں؟ جواب: ۴ رکعت۔
دن رات میں کتنی رکعت سنت مؤکدہ ہیں؟ جواب: ۱۲ رکعت۔
اس نبی کا نام بتائیے جنہیں مچھلی نے نگل لیا تھا ؟ جواب : حضرت یونس علیہ السلام ۔
اس صحابی کا نام بتائیے جن کا نام قرآ ن کریم میں آیا ہے ؟ جواب : حضرت زید رضی اللہ عنہ۔
تمہیں کس نے پیدا کیا ؟ جواب : ہمیں اللہ تعالیٰ نے پیدا کیا ہے ۔
جو لوگ خدا کو نہیں مانتے انہیں کیا کہتے ہیں؟ جواب : انہیں کافر کہتے ہیں ۔
حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کون تھے ؟ جواب: اللہ تعالی کے بندہ اور اس کے رسول تھے ۔
رکعت سنت مؤکدہ کی تفصیل بیان کیجئے؟ جواب: ۲ فجر سے قبل، ۴ ظہر سے قبل، ۲ ظہر کے بعد،۲مغرب کے بعد اور ۲ عشاء کے بعد۔
حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم   تمام عمر کہاں رہے ؟ جواب : تقریباً ۵۳ سال کی عمر تک اپنے شہر مکہ مکرمہ میں
اور تقریباً ۱۰ سال مدینہ منورہ میں رہے۔
کتنے دنوں میں پورا قرآن نازل ہوا؟ جواب: ۲۳ سال میں ۔
جو شخص اذان دیتا ہے، اسے کیا کہتے ہیں ؟ جواب : اسے مؤذن کہتے ہیں ۔
جو شخص مسجد میں نماز پڑھاتا ہے، اسے کیا کہتے ہیں ؟ جواب : اسے امام کہتے ہیں ۔
اسلام کی بنیاد کتنی چیزوں پر ہے ؟ جواب : اسلام کی بنیاد پانچ چیزوں پر ہے ۔
اسلام کے پانچ ارکان کے نام بتائیے؟ جواب : ایمان، نماز، روزہ، زکاۃ اور حج۔
نماز کب فرض ہوئی ؟ جواب: واقعہ معراج کے موقع پر مکی زندگی میں۔
روزہ کب فرض ہوا ؟ جواب: سن ۲ ہجری میں۔
زکاۃ کب فرض ہوئی ؟ جواب: سن ۳ ہجری میں۔
حج کس سن میں فرض ہوا ؟ جواب: سن ۹ ہجری میں ۔
شراب پینا کب حرام ہوا ؟ جواب: سن ۴ ہجری میں ۔
عورتوں کے لئے پردہ کرنے کا حکم کب ہوا ؟ جواب: سن ۵ ہجری میں ۔
صلح حدیبیہ کب ہوئی ؟ جواب: سن ۶ ہجری میں ۔
مکہ مکرمہ کب فتح ہوا؟ جواب: سن ۸ ہجری میں ۔
شیطان کس مخلوق میں سے ہے ؟فرشتہ یا انسان یا جن ؟ جواب : جنات میں سے ۔
جس اونٹنی پر سورار ہو کر آپ صلی اللہ علیہ وسلم  نے ہجرت فرمائی اس کا نام بتائیے ؟ جواب: اس کا نام قصواء تھا ۔
کراماً کاتبین کون ہیں اور ان کی کیا ذمہ داری ہے ؟ جواب : فرشتے ہیں جو انسان کے اعمال لکھتے رہتے ہیں
سب سے پہلے امیر المؤمنین کا خطاب کس خلیفہ کو دیا گیا ؟ جواب : حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کو ۔
اسلام میں سب سے پہلی شہیدہ کا نام لکھئے ؟ جواب: حضرت سمیہ رضی اللہ عنہا۔
آپ صلی اللہ علیہ وسلم   کے نواسوں کے نام بتاؤ، جن سے آپ بہت محبت کرتے تھے؟ جواب: حضرت حسن اور حضرت حسین رضی اللہ عنہما۔
حضرت حسن اور حضرت حسین رضی اللہ عنہماکی والدہ کا نام بتاؤ؟ جواب: حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا۔
اللہ تعالیٰ کی سب سے زیادہ ناگوار چیز جو کہ حلال ہے، کیا ہے ؟ جواب: طلاق۔
قرآن کی سب سے پہلی نازل ہونے والی وحی کس سورہ میں ہے ؟ جواب : سورۂ العلق میں۔
اس سورہ کا نام لکھئے جس میں ابو لہب اور اس کی بیوی کی برائی بیان کی گئی ہے ؟ جواب: سورۂ تبت ۔
آپ صلی اللہ علیہ وسلم   نے حج (حجۃ الوداع) کب کیا؟ جواب: سن ۱۰ ہجری میں ۔
اسلام کی پہلی اہم جنگ (غزوۂ بدر) کب ہوئی؟ جواب: سن ۲ ہجری میں ۔
اسلام کی دوسری اہم جنگ (غزوۂ احد) کب ہوئی؟ جواب: سن ۳ ہجری میں ۔
قرآن کریم میں کتنی سورتیں ہیں؟ جواب: ۱۱۴ ۔
قرآن کریم میں کتنے پارے ہیں؟ جواب: ۳۰۔
قرآن کریم میں ’’ بسم اللہ الرحمن الرحیم‘‘ کتنی بار آئی ہے ؟ جواب: ۱۱۴۔
قرآن کریم میں کتنی سورتیں ’’ بسم اللہ الرحمن الرحیم ‘‘ سے شروع ہوئی ہیں؟ جواب: ۱۱۳۔
کون سی سورہ ’’ بسم اللہ ‘‘ سے شروع نہیں ہوتی ہے؟ جواب: سورۂ التوبہ۔
کون سی سورہ میں ’’بسم اللہ‘‘ دوبار آتی ہے؟ جواب: سورۂ النمل۔
قرآن کریم میں کتنے بار لفظ قرآن دہرایا گیا ہے؟ جواب: ۷۰۔
قرآن کریم کی سب سے بڑی سورہ کون سی ہے ؟ جواب: سورۂ البقرۃ ۔
قرآن کریم کی سب سے بڑی آیت کون سی سورہ میں موجود ہے ؟ جواب: سورۂ البقرۃ (آیت نمبر ۲۸۲ )۔
قرآن کریم میں سب سے افضل رات کون سی بتائی گئی ہے؟ جواب: شب قدر۔
قرآن کریم کس ماہ میں نازل ہوا ؟ جواب: رمضان۔
ماہ رمضان کس ماہ کے بعد آتا ہے ؟ جواب: شعبان۔
کتنی سورتیں ’’ الحمد للہ ‘ ‘ سے شروع ہوتی ہیں ؟ جواب: ۵ ۔ سورۂ فاتحہ، الانعام، الکہف، فاطر، سبا۔
کتنی سورتوں کے نام ایک حرف سے ہیں ؟ جواب: ۳ ۔ ص، ق،ن۔
کتنی سورتیں ’’انَّا‘‘ سے شروع ہوتی ہیں جواب: ۴ سورۂ الفتح، النوح، القدر، الکوثر۔
کون سی سورہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم   کے قبیلہ کے نام سے ہے؟ جواب: سورۂ القریش ۔
کون سی سورہ کو قرآن شریف کا دل بھی کہتے ہیں ؟ جواب: سورۂ یسٰن۔
کون سی سورہ کا نام جنگ کے نام پر ہے؟ جواب: سورۂ الاحزاب۔
کون سی سورہ کانا م دھات کے نام پر ہے ؟ جواب: سورۂ الحدید۔
کون سی سورہ کو ’’ عروس القرآن‘‘ کہتے ہیں؟ جواب: سورۂ الرحمن۔
کون سی سورہ ’’ایک تہائی‘‘ قرآن کے برابر ہے؟ جواب: سورۂ التوحید(الاخلاص)۔
کتنی سورتیں ’’ حروف مقطعات‘‘ سے شروع ہوتی ہیں؟ جواب: ۲۹ سورتیں ۔
کون سی سورتوں کو معوذتین کہتے ہیں؟ جواب: سورۂ الفلق، سورۂ الناس۔
کون سی سورتیں ’’تبارک الذی‘‘ سے شروع ہوتی ہیں؟ جواب: سورۂ الملک اور سورۂ الفرقان ۔
مکی سورتوں کادور کتنے سال کا تھا ؟ جواب: تقریباً ۱۳ سال۔
مدنی سورتوں کا دور کتنے سال کا تھا ؟ جواب: تقریباً ۱۰ سال۔
قرآن مجید نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم   پر ایک مرتبہ اترا یا تھوڑا تھوڑا ؟ جواب: تھوڑا تھوڑا نازل ہوا کبھی ایک آیت اور کبھی دو یا۴آیتیں کبھی ایک سورہ جیسی ضرورت ہوتی گئی اتر تا گیا۔
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم   کا عام لباس کیا ہوتا تھا؟ جواب: لنگی، قمیص، عمامہ، ٹوپی اور چادر۔
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم   کے عمامہ کا رنگ عموماً کیا ہوتا تھا؟ جواب: کالا یا سفید۔
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم   نے کتنے حج اور عمرہ کئے؟ جواب: ایک حج اور چار عمرہ۔
زندگی میں ایک بار حج فرض ہے یا ہر سال؟ جواب: زندگی میں صرف ایک بار۔
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم   کی وفات کے بعد مسلمانوں کا خلیفہ کون بنا؟ جواب: حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ۔
حج کے اعمال کا کن نبیوں کی قربانیوں سے خصوصی تعلق ہے؟ جواب: حضرت ابراہیم اور حضرت اسماعیل علیہم السلام۔
نبیوں کی تقریباً کل تعداد کتنی تھی؟ جواب: تقریباً ایک لاکھ چوبیس ہزار ۔
صحابہ کی تقریباً کل تعداد کتنی تھی؟ جواب: تقریباً ایک لاکھ چوبیس ہزار ۔
قرآن کریم میں کتنے انبیاء کا تذکرہ آیا ہے؟ جواب: ۲۵۔
پانچ ابنیاء ورسل کے نام بتائیے؟ جواب: حضرت عیسیٰ، موسیٰ ، ابراہیم، اسماعیل، یوسف۔
قرآن کریم میں سب سے زیادہ کس نبی کا نام آیا ہے؟ جواب: حضرت موسیٰ علیہ السلام۔
اشہر حرم کی تعداد کتنی ہے ؟ جواب : ۴ ( ذی القعدۃ، ذی الحجہ، محرم اوررجب )۔
غزوہ کی تاریخ کے اعتبار سے صحیح ترتیب دیجئے غزؤاحد، بدر ، حنین اور خندق ؟جواب: بدر ، احد، خندق اور حنین۔
انبیاء کے زمانہ کے اعتبار سے صحیح ترتیب دیجئے ، نو ح ، عیسی ، موسی اور ابراہیم علیہم السلام ؟ جواب : نوح ، ابراہیم ، موسیٰ اور عیسی علیہم السلام۔
ان علماء میں سے سب سے پہلے کون تھے؟( ابن القیمؒ ، ابن تیمیہؒ ، ابن حنبلؒ اور ابو حنیفہؒ ) جواب : امام ابو حنیفہ رحمۃ اللہ علیہ۔
حضرت امام ابوحنیفہ رحمۃ اللہ علیہ کا کیا نام ہے؟ جواب: نعمان بن ثابت رحمۃ اللہ علیہ۔
اس صحابی کا نام بتائیے جن کے موت کی وجہ سے عرش ہل گیا تھا؟ جواب : حضرت سعد بن معاذ رضی اللہ عنہ۔
اس صحابی کا نام بتائیے جنہیں فرشتوں نے غسل دیا تھا (غسیل الملائکۃ )؟ جواب: حضرت حنظلہ بن ابی عامر رضی اللہ عنہ۔
حدیث کی مشہور کتاب ریاض الصالحین کے مؤلف کا نام بتائیے ؟ جواب: حضرت امام نووی رحمۃ اللہ علیہ ۔
مکہ مکرمہ میں سب سے پہلے بآواز بلند قرآن کریم کی تلاوت کرنے والے کا نام بتائیے ؟ جواب: حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ۔
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم   کی صاحبزادیوں کے نام کیا ہیں؟ جواب: حضرت زینبؓ، رقیہؓ، ام کلثومؓ اور فاطمہؓ۔
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم   کی سب سے چھوٹی صاحبزادی کا نام کیا ہے؟ جواب: حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا۔
حضرت فاطمہؓ کی شادی کس کے ساتھ ہوئی تھی؟ جواب: حضرت علی رضی اللہ عنہکے ساتھ۔
آپ صلی اللہ علیہ وسلم   کے تین داماد کون کون تھے؟ جواب: حضرت ابو العاصؓ ، حضرت عثمانؓ اور حضرت علیؓ۔
کس غزوہ میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم   کے دندان مبارک شہید ہوئے تھے؟ جواب: غزوۂ احد میں۔
اسلام کی پہلی اہم جنگ کا نام بتائے؟ جواب: غزوۂ بدر۔
نمازِ جمعہ کے لئے حاضری کا رجسٹر فرشتے کس وقت بند کردیتے ہیں؟ جواب: امام کے خطبہ کے لئے ممبر پر پہنچنے کے وقت۔
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم   کا لباس کہاں تک رہتا تھا؟ جواب: نصف پنڈلی تک۔
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم   کو کونسا رنگ زیادہ پسند تھا؟ جواب: سفید۔
فرض نمازوں کے علاوہ کونسی نماز کا ذکر قرآن کریم میں آیا ہے؟ جواب: نماز تہجد۔
سورۂ الکہف پڑھنے کی کونسے دن خاص فضیلت احادیث میں وارد ہوئی ہے؟ جواب: جمعہ کے دن۔
درود شریف پڑھنے کی کونسے دن خاص فضیلت احادیث میں وارد ہوئی ہے؟ جواب: جمعہ کے دن۔
کونسے دن کے نام پر قرآن کریم میں ایک سورہ ہے؟ جواب: جمعہ۔
جمعہ کے دن پہلی اذان کی ابتدا کب سے ہوئی؟ جواب: حضرت عثمان غنی ؓ کے عہد خلافت سے۔
کس نبی کو آسمانوں پر اٹھالیا گیا؟ جواب: حضرت عیسیٰ علیہ السلام کو۔
معراج کا واقعہ نیند کی حالت میں ہوا یا جاگنے کی حالت میں؟ جواب: جاگنے کی حالت میں۔
انسانی تاریخ کا سب سے لمبا سفر بتاؤ؟ جواب: سفر معراج واسراء۔
قیامت کے دن سب سے پہلے کس چیز کا حساب لیا جائے گا؟ جواب: نماز۔
وہ کونسی دو نمازیں ہیں جن کے خاص اہتمام کی حضور نے تاکید فرمائی؟ جواب: فجر اور عصر۔
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم   کی شان میں اشعار کہنے والے ۳ شعراء کے نام بتائیے؟ جواب: حضرت حسان بن ثابت رضی اللہ عنہ،کعب بن مالکؓ ا ور حضرت عبد اللہ بن رواحہؓ۔
غزوۂ بدر میں مسلمانوں کے لشکر کی تعداد بتائیے؟ جواب: ۳۱۳۔
حدیث کی چند مشہور کتابوں کے مختصر نام بتائیے؟ جواب: بخاری، مسلم، ترمذی، ابن ماجہ، نسائی اور ابوداؤد۔
حضور نے اپنی زندگی میں صرف ایک شخص کی نماز جنازہ غائبانہ پڑھائی ہے، بتائیے؟ جواب: ملک حبشہ کا بادشاہ نجاشی۔
(ان کو نماز جنازہ کے بغیر دفن کردیا گیا تھا) ۔
جزیرہ عرب سے باہر آپ صلی اللہ علیہ وسلم  نے صرف ایک ملک کا سفر کیا تھا، نام بتائیے؟جواب: ملک شام۔
حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا نزول کہاں ہوگا؟ جواب: دمشق میں۔
حضرت ابراہیم علیہ السلام کے دو بیٹوں کے نام بتائیے؟ جواب: حضرت اسماعیل اور حضرت اسحاق علیہم السلام۔
حضرت یعقوب علیہ السلام کے ایک بیٹے کا نام بتائیے؟ جواب: حضرت یوسف علیہ السلام۔
بنی اسرائیل کس نبی کی اولاد ہیں؟ جواب: حضرت یعقوب علیہ السلام کی۔
حضرت یوسف علیہ السلام کا تذکرہ تفصیل کے ساتھ قرآن کی کس سورہ میں آیا ہے؟جواب: سورۂ یوسف میں۔
اسلامی کیلنڈر کا پہلا مہینہ کونسا ہے؟ جواب: محرم الحرام۔
حضرت حسین رضی اللہ عنہ کی شہادت کونسے مہینہ میں ہوئی تھی؟ جواب: محرم الحرام۔
ان شہید کا نام بتائیے جن کو حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم   نے سید الشہداء کا لقب دیا؟ جواب: حضرت حمزہ رضی اللہ عنہ۔
ہجری کیلنڈرکا سلسلہ کب سے شروع ہوا؟ جواب: حضرت عمر فاروق ؓ کے عہد خلافت سے۔
اسلامی کیلنڈر کے چار ماہ کے نام بتائیے؟ جواب: شعبان، رمضان، ذی القعدہ اور ذی الحجہ ۔
صحیح ترتیب سے لکھئے؟ رمضان، شعبان، ذی الحجہ اور ذی القعدہ ۔ جواب: شعبان، رمضان، ذی القعدہ اور ذی الحجہ ۔
بڑے گناہوں میں سے چھ بڑے گناہ لکھئے؟ جواب: شرک کرنا، کسی کو ناحق قتل کرنا،سود کھانا،نماز نہ پڑھنا، شراب پینا اور جھوٹ بولنا۔
قافلہ ہجرت محمدیہ کتنے لوگوں پر مشتمل تھا ؟ جواب: ۴ افراد پر ۔

حضور صلی اللہ علیہ وسلم    حضرت ابو بکر صدیق ؓ  عامر بن فھیرہ ابو بکرؓ کے غلام   عبد اللہ بن اریقط راستہ دکھانے والے۔
حمد کسے کہتے ہیں ؟ جواب: وہ اشعار جو اللہ کی تعریف میں لکھے گئے ہوں ۔
نعت کسے کہتے ہیں ؟ جواب : وہ اشعار جو حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی تعریفومنقبت میں لکھے جاتے ہیں ۔
امہات المومنین کن کو کہا جاتا ہے ؟ جواب: حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم  کی ازواج مطہرات کو
امہات المومنین کہا جاتا ہے ۔
حضرت ابراہیم علیہ السلام کس ملک سے ملک شام ہجرت فرماگئے تھے؟ جواب: ملک عراق سے۔
وہ کون سی دعا ہے جس کو پڑھنے کے بعد اللہ کے حکم سے مچھلی نے حضرت یونس علیہ السلام کو اپنے پیٹ سے باہر پھینک دیا تھا؟
جواب : لا اِله اِلا اَنْتَ سُبْحَانَکَ اِنِّیْ کُنْتُ مِنَ الظَّالِمِين
حضرت یوسف علیہ السلام نے کس ملک میں حکومت کی؟ جواب: مصر۔
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم   نے مدینہ ہجرت کرنے کے بعد کس کے مکان میں قیام فرمایا تھا؟ جواب: حضرت ابو ایوب انصاری رضی اللہ عنہ۔
سنتِ اعتکاف کب ہوتا ہے؟ جواب: رمضان کے آخری عشرہ میں۔
ہندوستان کے اس مشہور محدث کا نام لکھئے جس نے بخاری کی اہم شرح لکھی ہے؟ جواب: مولانا محمد انور شاہ کشمیری رحمۃ اللہ علیہ۔
مولانا محمد انور شاہ کشمیری رحمۃ اللہ علیہ کی بخاری کی شرح کا نام بتائیے؟ جواب: فیض الباری۔
عصر حاضر کے برصغیر کے کسی ایک محدث کا نام بتائیے؟ جواب: محدث مولانا حبیب الرحمن اعظمی رحمۃ اللہ علیہ۔
عصر حاضر کے برصغیر کے ۲علماء کا نام لکھئے جنہوں نے جدید مسائل پر بہت کام کیا ہے؟ مفتی محمد تقی عثمانی اور مولانا خالد سیف اللہ رحمانی
عصر حاضر کے معاشرہ کی تین اہم برائیاں بتائیے؟ جواب: سود کھانا، جھوٹ بولنا، رشوت لینا۔
دارالعلوم دیوبند کی بنیاد کب رکھی گئی؟ جواب: ۱۸۶۶ء۔
مدرسہ مظاہر العلوم سہارنپور کی بنیاد کب رکھی گئی؟ جواب: ۱۸۶۶ء۔
ندوۃ العلماء لکھنؤ کی بنیاد کب رکھی گئی؟ جواب: ۱۸۹۴ء۔
علیگڑھ مسلم یونیورسٹی کی بنیاد کب رکھی گئی؟ جواب: ۱۸۷۵ء۔
جامعہ ملیہ اسلامیہ کی بنیاد کب رکھی گئی؟ جواب: ۱۹۲۰ء۔
عثمانیہ یونیورسٹی کی بنیاد کب رکھی گئی؟ جواب: ۱۹۰۸ء۔
وہ کونسی پہاڑی ہے جس پر حضرت نوح علیہ السلام کی کشتی ٹھہری تھی؟ جواب: جودی پہاڑی ہے، جو ترکی میں ہے۔
اس خلیفہ کا نام بتائیے جنہوں نے احادیث کو جمع کرنے کا خاص اہتمام کیا؟ جواب: حضرت عمر بن عبدالعزیز رحمۃ اللہ علیہ۔
اس تحریک کا نام بتائیے جس میں آزادی کیلئے ریشمی کپڑوں پر خطوط لکھے گئے؟ جواب: تحریک ریشمی رومال۔
تحریک ریشمی رومال کے روح رواں کون تھے؟ جواب: شیخ الہند مولانا محمود الحسن رحمۃ اللہ علیہ۔
جامعہ ملیہ اسلامیہ کی بنیاد کس نے رکھی تھی؟ جواب: شیخ الہند مولانا محمود الحسن رحمۃ اللہ علیہ۔
دارالعلوم دیوبند کے پہلے طالب علم کا نام بتلائیے؟ جواب: شیخ الہند مولانا محمود الحسن رحمۃ اللہ علیہ۔
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم   کے تین معجزوں کو بتائیے؟ جواب: قرآن، معراج، شق القمر (چاند کے ٹکڑے ہونا)۔
حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے تین معجزوں کو بتائیے؟ جواب: اللہ کے حکم سے مردوں کو زندہ کرنا، مادرزاداندھوں کو بینائی دینا اور اللہ کے حکم سے کوڑھیوں کو اچھا کرنا۔
سب سے زیادہ احادیث کس صحابی سے مروی ہیں؟ جواب: حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے۔
سب سے زیادہ احادیث کس صحابیہ سے مروی ہیں؟ جواب: حضرت عائشہ رضی اللہ عنہ سے۔
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم   کی شان میں اشعار کہنے والے مشہور صحابی کا نام بتائیے؟ جواب: حضرت حسان بن ثابت رضی اللہ عنہ۔
کونسے صحابی کو سید القراء کہا جاتا ہے؟ جواب: حضرت ابی بن کعب رضی اللہ عنہ۔
قادسیہ کی جنگ میں مسلمانوں کے سپہ سالار کون تھے؟ جواب: حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ۔
دور نبی صلی اللہ علیہ وسلم   میں مدینہ منورہ کے ارد گرد ۲ یہودی قبائل کے نام بتائیے؟ جواب: بنو قریضہ، بنو نظیر۔
حضرت بلال رضی اللہ عنہ کو کس صحابی نے خرید کر آزاد کیا تھا؟ جواب: حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ۔
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم   نے آخری وصیت میں پانچ ارکان میں سے کس رکن کے اہتمام کو کہا؟ جواب: نماز۔
اللہ کا وہ کونسا حکم ہے جس کے ادا نہ کرنے پر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم   نے بچے کی پٹائی کا حکم دیا؟ جواب: نماز۔
قرآن کریم کی تین عربی زبان میں مشہور تفاسیر کے نام بتائیے؟ جواب: تفسیر بن کثیرؒ ، تفسیر بن جریر طبریؒ ، تفسیر جلالین۔
قرآن کریم کی تین اردو زبان میں تفاسیر کے نام بتائیے؟ جواب: معارف القرآن، تفہیم القرآن، تدبر القرآن۔
قرآن کریم کی سب سے بڑی سورت میں کتنی آیات ہیں؟ جواب: ۲۸۶ آیات ہیں۔
قرآن کریم کی سب سے بڑی آیت میں کس مسئلہ کو ذکر کیا گیا ہے؟ جواب: قرض کی ادائیگی کا وقت اور رقم تحریر کرلی جائے۔
قرآن میں متعدد جگہ حجاب یعنی پردہ کا حکم ہے، کوئی ایک آیت نمبر بتائیں؟ جواب: سورۂ النور ۳۱ ، سورۂ النور ۶۰، سورۂ الاحزاب ۵۹۔
قرآن کریم کی اس سورت کا نام بتائیے جس میں زکاۃ کے ۸ مستحقین کا ذکر ہے؟جواب: سورۂ التوبہ، آیت نمبر ۶۰۔
قرآن کریم میں الصلاۃ الوسطیٰ سے کیا مراد ہے؟ جواب: عصر کی نماز۔
قرآن کی اس آیت اور سورت کا نام بتائیے جس میں وضو کے ۴ فرائض بیان کئے گئے ہیں؟ جواب: سورۂ المائدہ، آیت نمبر ۶۔
قرآن کی اس آیت اور سورت کا نام بتائیے جس میں اللہ نے قرآن کی حفاظت کا ذمہ خود لیا ہے؟ جواب: سورۂ الہجر، آیت نمبر ۹
قرآن کی اس سورت کا نام بتائیے جس میں مسائل میراث کو تفصیل سے ذکر کیا ہے؟ جواب: سورۂ النساء۔
قرآن کی اس سورت کا نام بتائیے جس میں مسائل حج کو تفصیل سے ذکر کیا ہے؟ جواب: سورۂ البقرہ۔
قرآن کریم میں کس حکیم کی بعض حکمتوں کو ذکر کیا گیا ہے ؟ جواب: حکیم لقمان۔
قرآن کریم کی وہ کونسی آیت ہے جس میں سود نہ چھوڑنے والوں سے کہا گیا ہےکہ اللہ اور اس کے رسول سے لڑنے کے لئے تیار ہوجاؤ؟ جواب: سورۂ البقرہ ، آیت نمبر ۲۷۸ اور ۲۷۹۔
قرآن کریم کی کونسی آیت میں داڑھی کا ذکر آیا ہے؟ جواب: سورہ طہ، آیت ۹۴، (يا ابْنَ اُمَّ لَا تَاْخُذْ بِلِحْيتِیْ) ۔
وہ آیت لکھئے جس میں مسلمانوں کو نبی صلی اللہ علیہ وسلم   پر درورد بھیجنے کا حکم دیا گیا ہے ؟ جواب : اِنَّ اللّٰه وَمَلَاءِکَتَه یُصَلُّونَ عَلَی النَّبِیِّیَا اَیُّها الَّذِیْنَ آمَنُوا صَلُّوا عَلَیْه وَسَلِّمُوا تَسْلِیْماً۔
محمد نجیب سنبھلی قاسمی